پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان بھارت کی مجبوری : خواجہ آصف
سفارتکاری ہمیشہ پہلا آپشن ،بھارت کیساتھ اس وقت بات چیت کا امکان نہیں دکھ کی بات ہے بھارت کے گندے کھیل میں افغانستان بھی شامل ہوگیا :انٹرویو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارتی رہنماؤں کے بیان بازی کی کوئی وقعت نہیں اگر بھارت نے کوئی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو پچھلے سال جو کسر رہ گئی تھی وہ بھی پوری کردینگے ، ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی ہم منصب کے پاکستان اور آزاد کشمیر سے متعلق بیان کو اُن کی سیاسی مجبوری قرار دے دیا اور کہا طلبہ کی بڑی احتجاجی تحریک کے باعث مودی حکومت شدید دباؤ میں ہے ،پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات بھارت کی داخلی مجبوری ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان بہادری کے ساتھ بھارت کا مقابلہ کررہا ہے اگر پاکستان کے ساتھ مکمل جنگ لڑنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، وزیردفاع نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اس وقت بات چیت کے امکانات دور دور تک نظر نہیں آتے ، عزت آبرو کے ساتھ معاملات طے ہوں تو اچھی بات ہوتی ہے ، سفارتکاری ہمیشہ پہلا آپشن ہونی چاہیے لیکن اس وقت کوئی امکان نظر نہیں آتا،انہوں نے کہا کہ دکھ کی بات ہے بھارت کے گندے کھیل میں افغانستان بھی شامل ہوگیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments