وفاقی وزیر داخلہ کی منصورہ آمد، حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ کی منصورہ  آمد، حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات

لاہور(اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کے روز منصورہ آمد پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور علاقائی امور سمیت عوامی مسائل کے حل سے متعلق بھی تبادلہ خیال اور مشاورت ہوئی۔

جماعت اسلامی پاکستان کے قائمقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید محمد عاصم منیر کی مسلسل کاوشوں سے کشیدگی میں دوبارہ کمی آئی ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے حافظ نعیم الرحمن سے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی رحلت پر اظہار افسوس بھی کیا اور فاتحہ خوانی کی،وزیرداخلہ نے سوگوار خاندان اور جماعت کے قائدین وکارکنان کیلئے بھی صبر جمیل کی دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...