کمانڈر نیشنل سٹراٹیجک کمانڈ جنرل عامر رضا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

کمانڈر نیشنل سٹراٹیجک کمانڈ جنرل عامر رضا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنرل عامر رضا کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد گارڈ آف آنر پیش ،یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی،فاتحہ خوانی :آئی ایس پی آر

راولپنڈی (دنیا نیوز)جنرل سید عامر رضا نے کمانڈر نیشنل سٹراٹیجک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں،آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عامر رضا کو کمانڈر نیشنل سٹراٹیجک  کمانڈ مقرر کئے جانے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نیشنل سٹراٹیجک کمانڈ نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، جنرل سید عامر رضا نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نیشنل سٹراٹیجک کمانڈ نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات بھی کی ، فیلڈ مارشل نے جنرل سید عامر رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...