چین کیساتھ معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے تعاون جاری رہیگا : وزیر اعظم
چین کے سفیر کی ملاقات،مشرق وسطیٰ، افغانستان،جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد(دنیا نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے ،وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ جہت سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان طے پانے والے اہم فیصلوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا۔ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ، افغانستان اور جنوبی ایشیا سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اس موقع پر کہا کہ چین پاکستان کو اپنا آہنی بھائی سمجھتا ہے اور پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments