ایم سی آئی ٹیکس، فیس وصولی کے حقوق نیلامی کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )ایم سی آئی کے ٹیکسز اور فیسوں کی وصولی کے حقوق کی نیلامی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
ایڈووکیٹ فیصل محمود نے دائر درخواست میں وفاق، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ایم سی آئی کو فریق بناتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کا 10 جولائی 2026ء کا نیلامی کا اشتہار غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اشتہار اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کے 16 جنوری 2023ء کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے ۔ ایم سی آئی کو بورڈ ٹیکس، پروفیشنل لائسنس فیس اور بلدیاتی ٹیکسوں کی نیلامی کا اختیار نہیں۔ حتمی فیصلے تک نیلامی کا عمل آگے بڑھانے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments