بی آرٹی یلو لائن منصوبہ:پروجیکٹ ڈائریکٹر کوضمانت نہ ملی، سماعت ملتوی

بی آرٹی یلو لائن منصوبہ:پروجیکٹ ڈائریکٹر کوضمانت نہ ملی، سماعت ملتوی

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی۔

درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس میراں محمدشاہ نے کی۔ سماعت کے دوران جسٹس میراں محمد شاہ نے کہا کہ تعطیلات کے آخری روز ہیں، ہمیں کیس صرف سننا ہی نہیں پڑتا، لکھنا بھی پڑتا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں، انہوں نے قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ ضمیر عباسی کے خلاف مقدمہ انتظامی انکوائری کی بنیاد پر قائم کیا گیا۔ وکیل صفائی کے مطابق صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے متنازع معاہدے اور تکنیکی معاملات پر حتمی رائے قائم کی ہے ۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ملزم کی مزید جسمانی تحویل کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔ وکیل نے استدعا کی کہ ضمیر عباسی کی درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مزید سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...