اسلام آباد، 4ایڈیشنل و سیشن ججز، 2سینئر سول ججز کا تبادلہ
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی ضلعی عدلیہ میں ججز کے تبادلہ اور تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے ، 4 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، دو سینئر سول ججز اور 14سول جج کم مجسٹریٹس کے تبادلے کیے گئے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ محمد افضل مجوکہ کو جینڈر بیسڈ وائلنس کورٹ کا چارج دیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل کا تبادلہ سیشن ڈویژن ویسٹ سے سیشن ڈویژن ایسٹ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال سپرا کا تبادلہ سیشن ڈویژن ویسٹ سے ایسٹ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محموداور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قدرت اللہ کا تبادلہ سیشن ڈویژن ایسٹ سے ویسٹ کر دیا گیا۔ سینئر سول جج محمد عباس شاہ کا تبادلہ سول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ڈویژن ویسٹ سے ایسٹ اور سینئر سول جج ملک امان کا تبادلہ سول ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ڈویژن ایسٹ سے ویسٹ کیا گیا۔ اسلام آباد جوڈیشل سروس کے 14 سول جج کم مجسٹریٹس کے بھی تبادلے اور تعیناتیاں کی گئیں۔ ادھر سول جج احمد شہزاد گوندل کی خدمات واپس لاہور ہائیکورٹ کے حوالے کر دی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments