ن لیگ، پیپلز پارٹی کی تلخی وفاق تک نہیں آئیگی :راناثناء

 ن لیگ، پیپلز پارٹی کی تلخی وفاق تک نہیں آئیگی :راناثناء

کارکنوں کو انتخابی جنگ کیلئے تیار رکھنا بلاول کا حق ہے :مشیر وزیراعظم مسلم لیگ ن اقتدار پر قابض :شرجیل میمن،‘‘دنیا مہر بخاری کیساتھ ’’گفتگو

لاہور (دنیا نیوز)مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں 2 اگست کو الیکشن کا دوسرا مرحلہ ہو گا ، ورکرز کنونشن سے خطاب میں بلاول بھٹو ورکرز کو جوش دلا رہے تھے تاکہ اگلے مرحلے میں بہتر کارکردگی دکھائیں ، کارکنوں کو انتخابی جنگ کیلئے تیار رکھنا بلاول کا حق ہے ،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی تلخی وفاق تک نہیں آئے گی ، کشمیر میں معمولی جھگڑے پر بھی انتظامیہ نے ایکشن لیا ہے ، ریاست فری اینڈ فیئر الیکشن کے ساتھ کھڑی تھی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘‘میں گفتگو میں کرتے ہوئے کیا۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ وفاق میں اتحادی حکومت کوکچھ نہیں ہو گا ،میر پور الیکشن میں لوگ بڑے جوش و جذبے سے باہر نکلے۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کشمیریوں کے مینڈیٹ کا سب کو احترام کرنا چاہیے ، سب جانتے ہیں مسلم لیگ ن اقتدار پر قابض ہے ، گلگت بلتستان میں بھی ہماری سیٹیں کم کی گئیں ، سیاسی حکمت عملی کب کونسی اختیار کرنی ہے یہ فیصلہ لیڈر شپ نے کرنا ہے ، نظام کے تسلسل کیلئے حکومت کا ساتھ دیا ، رانا ثنا اللہ خوش فہمی دور کر لیں زیادتی پر ہم چپ نہیں بیٹھیں گے ، حکومت کے پیپلز پارٹی سے متعلق اندازے غلط ہیں ، دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پراجیکٹ سندھ میں بن رہا ہے ۔شرجیل میمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو چیلنج دیتے کہا میں استعفیٰ دیتا ہوں ،آپ بھی استعفیٰ دیں ، دیکھتے ہیں عوام کس کو مینڈیٹ دیتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...