نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پوڈکاسٹ انٹرویو میں ریاست اور اداروں کیخلاف جھوٹے الزامات لگائے ،ایف آئی آر کیس میں دیگر ممکنہ کرداروں کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائیگا،این سی سی آئی اے

اسلام آباد (دنیا نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی بہن نورین نیازی کے خلاف این سی سی آئی اے اسلام آباد میں پیکا ایکٹ 2016 اور تعزیراتِ پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق نورین نیازی نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں پاکستان کی ریاست اور اداروں بشمول مسلح افواج کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے اور ریاست پر عوام کا اعتماد متزلزل کرنے اور سراسیمگی پھیلانے کی کوشش کی۔نورین نیازی نے سوشل میڈیا کے ذریعے مبینہ طور پر جھوٹا، اشتعال انگیز، توہین آمیز اور دھمکی آمیز مواد پھیلایا جبکہ ریاستی اور سکیورٹی اداروں کے خلاف منظم پروپیگنڈا بھی کیا۔حکام کے مطابق نورین نیازی کے خلاف پیکا 2016 کی دفعات 20 اور 26-A جبکہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 505 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا متنازعہ پوڈکاسٹ انٹرویو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر)کے مختلف اکاؤنٹس پر شیئر ہونے کے بعد وائرل ہوا۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ نورین نیازی نے معرکۂ حق کے دوران افواجِ پاکستان کی کامیابیوں کو جھٹلانے اور جھوٹا بیانیہ پھیلا کر عوام میں ریاستی اداروں کے خلاف نفرت، خوف اور بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی۔دستاویز کے مطابق نورین نیازی کو متعدد بار نوٹس جاری کرکے بیان ریکارڈ کرانے اور تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی گئی تاہم ابتدائی شواہد کی بنیاد پر بادی النظر میں جرم ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق کیس میں دیگر ممکنہ کرداروں کا تعین تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...