دھاندلی کے مؤقف پر قائم

دھاندلی کے مؤقف پر قائم

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکر ٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کے اپنے مؤقف پر قائم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران طاقت، تشدد اور خوف کی فضا قائم کی گئی، جس سے انتخابی عمل کی شفافیت بری طرح متاثر ہوئی ،قائم مقام صدر اور سپیکر اسمبلی کو بھی مناسب سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ، نیئر بخاری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور غیرجانبدارانہ نہیں ہوئے ، اگر مسلم لیگ (ن) طاقت کے زور پر حکومت بناتی ہے تو نتائج کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوگی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...