میر رضا کیس :سندھ حکومت کا تحقیقات ہائیکورٹ ججز سے کرانیکا فیصلہ

میر رضا کیس :سندھ حکومت کا تحقیقات ہائیکورٹ ججز سے کرانیکا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن وقت کی ضرورت ،ہائی پروفائل شخصیت کا پیچھے ہونا سامنے نہیں آیا ڈاکٹر سمعیہ کا کام تھا پوسٹ مارٹم غلط ہوا ہے تو حکومت سے رابطہ کرتیں،ضیا الحسن لنجار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے میر رضا کیس کی تحقیقات ہائیکورٹ ججز سے کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ اتوار کو میر رضا کیس سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ میٹنگ تھی، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم جوڈیشل کمیشن بنا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ضیا لنجار نے مزید کہا کہ میٹنگ میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا، ہم اس کیس کی تحقیقات ہائیکورٹ ججز سے کرائیں گے ۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت عوام کے ساتھ ہے ، حکومت کا کام عوام کے ساتھ انصاف کرنا ہے ، میر رضا کی فیملی کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں۔ضیا لنجار کا کہنا تھا میں نے تحقیقاتی ٹیم بھی تبدیل کردی ہے ، ڈی آئی جی عامر فاروقی ٹیم کے سربراہ ہیں، فیملی کو کہا ہے جو بھی پولیس افسر کہیں ان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا، اب تک ایسا کچھ نہیں سامنے آیا کہ اس کے پیچھے ہائی پروفائل شخصیت ہو، جوڈیشل کمیشن بننا وقت کی ضرورت سمجھتا ہوں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈاکٹر سمعیہ کا کام تھا پوسٹ مارٹم غلط ہوا ہے تو حکومت سے رابطہ کرتیں، ڈاکٹر سمعیہ کو حکومت کو بتانا چاہیے تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ٹھیک نہیں ہے ، جو بھی خامیاں تھیں ڈاکٹر سمعیہ کو اپنے افسران کو بتانا چاہیے تھا، ڈاکٹر سمعیہ کے اپنے افسران کو خامیاں نہ بتانے پرحکومت پر تنقید ہو رہی ہے ۔صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے ساتھ ہے ، حکومت کا کام عوام کے ساتھ انصاف کرنا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...