پی ایس ڈبلیو اور بورڈ آف ریونیو سندھ میں اسٹامپ ڈیوٹی وصولی کے معاہدے پر دستخط

پی ایس ڈبلیو اور بورڈ آف ریونیو سندھ میں اسٹامپ ڈیوٹی وصولی کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) اور بورڈ آف ریونیو سندھ کے درمیان اسٹامپ ڈیوٹی کی آن لائن وصولی کے لیے سروس لیول ایگریمنٹ پر دستخط ہوگئے ۔

معاہدے پر پی ایس ڈبلیو کے چیف ڈومین آفیسر نوید عباس میمن اور بورڈ آف ریونیو سندھ کے ممبر آر ایس اینڈ ای پی نذیر احمد قریشی نے دستخط کیے ۔ معاہدے کے تحت الیکٹرانک اسٹامپ ڈیوٹی کی وصولی کا موجودہ نظام پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ سے پی ایس ڈبلیو کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل ہوجائے گا۔ نئے نظام کے ذریعے بورڈ آف ریونیو سندھ کو مخصوص انٹرفیس فراہم کیا جائے گا جس سے وصولیوں کی حقیقی وقت میں نگرانی ممکن ہوگی۔روزانہ اور ماہانہ بنیادوں پر جمع رقم کا سرکاری ریکارڈ سے موازنہ اور تصدیق بھی کی جاسکے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...