فتنہ الہندوستان دہشتگردوں کی معاونت کے مزید شواہد سامنے آ گئے

فتنہ الہندوستان  دہشتگردوں کی معاونت کے مزید شواہد سامنے آ گئے

جدید طرز پر فلمائی گئی ویڈیو سے عیاں ہو گیا انہیں بیرونی فنڈنگ، تکنیکی سپورٹ حاصل

 اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو بیرونی سرپرستی اور مالی معاونت کے مزید شواہد سامنے آ گئے ،فتنہ الہندوستان کی سوشل میڈیا پر جدید طرز پر سینمیٹک ویڈیو نے کئی حقائق آشکار کر دئیے ۔ جدید ڈرون زومز، مختلف زاویوں سے ریکارڈنگ، ہائی ڈیفینیشن کوریج اور سینمیٹک ایڈیٹنگ کی ویڈیو نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے ، کیا پہاڑوں میں رہنے والی دہشتگرد تنظیم اس قسم کی ویڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے یا اس کے پیچھے ایک منظم حکمت عملی کارفرما ہے۔

جدید طرز پر فلمائی گئی ویڈیو یہ ثابت کر تی ہے کہ فتنہ الہندوستان کو بیرونی فنڈنگ اور تکنیکی سپورٹ حاصل ہے ۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق متعدد دہشت گرد گروہوں کی افغانستان میں سرگرمیاں پڑوسی ممالک کے لیے مستقل خطرہ ہیں، رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں افغانستان میں دہشت گردوں کو مقامی زبان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ،سوال یہ ہے کہ پہاڑوں میں چھپے فتنہ پروروں کے پاس اتنی خطیر رقم، مہنگی ٹیکنالوجی آخر کہاں سے آ رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...