ایم ٹو پر متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں،1شخص جاں بحق، 36 زخمی

ایم ٹو پر متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں،1شخص جاں بحق، 36 زخمی

راولپنڈی(خبرنگار )ایم ٹو موٹروے پر کیپٹل سمارٹ سٹی کے قریب شدید بارش کے باعث بس سمیت متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 36 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شمس الرحمان ولد محمد سلیمان کے نام سے ہوئی ہے جو اٹک کا رہائشی تھا۔ حکام کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 36 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 27 کو پمز جبکہ 3 کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا ، کچھ زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...