سرجری کے بغیر دماغی نیورونز پر کام کرنے کا طریقہ دریافت
واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی ماہرین نے سرجری کے بغیر دماغ کے اندر نیورونز کی سرگرمی پر کام کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا۔
امریکی جریدے کے مطابق ایرانی نژاد امریکی نیورو سرجن علی رضائی کی قیادت میں ماہرین نے دماغ کے گہرے حصوں کو بغیر سرجری کے الٹراساؤنڈ کے ذریعے متحرک کرنے کے کامیاب تجربات کئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار میں کھوپڑی میں سوراخ کیے بغیر مخصوص الٹراساؤنڈ لہروں سے دماغ کے مطلوبہ حصے میں نیورونز کی سرگرمی کو تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔امریکی ماہرین اب تک 47 افراد میں نشے کی لت سمیت دیگر نفسیاتی عوارض کے علاج میں اس طریقے کو استعمال کر چکے ہیں، اس طریقہ علاج پر مزید تحقیق جاری ہے ، جس کے بعد اسے عام ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج کرنے کے لئے رائج کئے جانے کا امکان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments