جماعت اسلامی احتجاج:پی ٹی آئی اسیر رہنماؤں نے حمایت کردی
مرکزی قیادت بھی عوامی جدوجہد کی حمایت کرے :شاہ محمود ،ڈاکٹر یاسمین و دیگر عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہونگے :مشترکہ بیان
لاہور(سیاسی نمائندہ)کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر احتجاجی تحریک اور دھرنوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ اسیر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور سینیٹر اعجاز چودھری کے دستخطوں سے جاری مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی جماعت اسلامی کی اس عوامی جدوجہد کی حمایت کا اعلان کرے ،عوام پہلے ہی مہنگائی اور بجلی و پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، ملک بھر کے نوجوان اس احتجاجی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور حکومت کو مجبور کریں کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کا نظام ختم اور مہنگائی میں کمی کی جائے ،حکومت کو عوام کو ریلیف دینے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے ، عوامی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments