امریکا، ایران جنگ بندی میں توسیع پر اسلام آباد معاہدے کے تحت اتفاق ہوگیا :اعلیٰ پاکستانی عہدیدار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک اعلیٰ پاکستانی عہدیدار نے جو ایران امریکا مذاکرات سے آگاہ ہے پیر کو بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے۔
پاکستانی حکومت کے اس اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا ایران اور امریکا کے مابین 60 روز قبل ہونے والے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے ۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے مستقبل اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال پائی جا رہی تھی۔ یہ مدت کل ہی ختم ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments