دہرا معیار بے نقاب
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اڈیالہ جیل کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ کی رپورٹ نے دہرے معیار کو بے نقاب کردیا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایک طرف جیل انتظامیہ ہائی کورٹ میں دعویٰ کرتی رہی کہ عمران کو کتابیں، اخبارات اور ٹی وی چینلز کی سہولت حاصل ہے جبکہ دوسری جانب سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں ڈاکٹر کی جانب سے عمران کے ذہنی دباؤ، ملاقاتوں کی بندش اور طبیعت متاثر ہونے کا ذکر کیا گیا ہے ۔ حلیم عادل شیخ کے مطابق یہ تضاد کئی سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے ۔حکومت اور جیل انتظامیہ فوری طور پر عمران خان کی صحت کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرے اور انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کرے ۔ حلیم عادل شیخ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا اصل اور واضح مطالبہ بانی کی فوری رہائی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments