امامِ کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کا ٹیلی فون

امامِ کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کا ٹیلی فون

اسلام آباد (اے پی پی) امامِ کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے چیئرمین پاکستان علما کونسل اور سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنمائوں نے عالمِ اسلام کی موجودہ صورتحال اور پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہاں جاری بیان کے مطابق شیخ عبدالرحمن السدیس نے اس معاہدے کو امتِ مسلمہ، بالخصوص پاکستان، مملکت سعودی عرب اور ترکیہ کے لیے خیر، سلامتی اور باہمی اتحاد کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو تمغہ امتیاز کے لیے نامزد کیے جانے پر مبارکباد پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...