نئے صوبوں کے معاملہ پر بحث کرینگے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے نئے صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرنے کا عندیہ دیدیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کے بعد اتفاق رائے سے حل نکالنا چاہیے ، بحث سے جو بھی بہتر حل سامنے آئے اسے کھلے دل سے دیکھنا چاہیے ،نئے صوبوں کے قیام کا بنیادی مقصد گورننس بہتر بنانا اور عوام کو سروس ڈیلیوری میں بہتری دینا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت، تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے تمام ممکنات کا جائزہ لینا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments