پٹرول 5روپے 77پیسے ، ڈیزل 6روپے 47پیسے مہنگا
پٹرول کی نئی قیمت 331روپے 20پیسے ،ڈیزل کی 390روپے 42پیسے لٹر مقرر
اسلام آباد(نامہ نگار)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا ۔پیر کو وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments