ٹک ٹاکر شمسوبی بی قتل :پولیس نے 3ملزمان کو حراست میں لے لیا

ٹک ٹاکر شمسوبی بی قتل :پولیس نے 3ملزمان کو حراست میں لے لیا

راولپنڈی(این این آئی)ٹیکسلا کے علاقے میں ٹک ٹاکر خاتون شمسو بی بی عرف عائشہ کی ٹارگٹ کلنگ کے کیس میں راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیم نے تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا جو نامزد مفرور ملزمان سے رابطے میں تھے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق مشکوک افراد کو ٹیکسلا، اٹک اور کے پی علاقوں سے تحویل میں لیا گیا، مشکوک افراد نامزد ملزمان کاشی، کوثر اور جاوید کے قریبی عزیز ہیں، زیر حراست افراد نامزد ملزمان سے رابطہ میں تھے ۔تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوع کی جیو فینسنگ بھی کروالی، ملزمان کے موبائل فونز کی لوکیشن جائے وقوع پر نہیں آئی، فائرنگ کے وقت ملزمان کے موبائل فونز کی لوکیشن مری میں تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...