بلوچستان:فتنہ الہندوستان کے 6دہشتگرد ہلاک،3زخمی

بلوچستان:فتنہ الہندوستان کے 6دہشتگرد ہلاک،3زخمی

زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی پر 4 ،کلی زائیک میں 2 مارے گئے

کوئٹہ،اسلام آباد(کرائم رپورٹر،خصوصی نیوز رپورٹر)سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں 6دہشتگرد ہلاک اور  3 زخمی ہوگئے ۔ سکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگردہلاک ہوگئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بسیمہ کیمپ سے 12کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی گئی۔ سکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں2دہشتگرد ہلاک اور3زخمی ہوئے ، ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی ، دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین،دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان برآمد ہوا۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پلان کیا۔نگرانی کے دوران ایک متروکہ مکان میں 3 سے 4 دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، دہشت گردوں کی مصدقہ موجودگی کے بعد سکیورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیکر مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔کارروائی میں 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے ، علاقے میں سرچ آپریشن اور سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...