دلدلی زمین اورکم گہرے سمند رمیں اعلیٰ درجے کی گیس دریافت
پی پی ایل نے کم گہرائی والے سمندری علاقے میں نئی دریافتوں کیلئے راستہ ہموارکردیا
کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل)نے ضلع سجاول، سندھ میں واقع اپنے آپریٹڈسرانی بلاک کے دریافتی کنوئیں ڈولفن سے گیس کی ایک منفرد اور اہم دریافت کی ہے ۔ یہ جراسک دورکی لوئر انڈس بیسن کی چلتن فارمیشن سے ہائیڈروکاربن کی سب سے پہلی دریافت ہے ۔ پی پی ایل نے ایک فعال پٹرولیم نظام کی موجودگی کو ثابت کرتے ہوئے دلدلی زمینی علاقوں اور اس کے متعلقہ کم گہرائی والے سمندری علاقے (Shallow Offshore)میں ممکنہ نئی دریافتوں کے لئے سرحد کھول دی ہے جس سے پاکستان کے کم گہرائی والے سمندری علاقوں کی دریافتی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ پی پی ایل پہلی دریافتی و پیداواری کمپنی ہے جس نے اس مشکل دلدلی خطے میں جغرافیائی رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے خصوصی ٹرانزیشن آلات کامیابی سے استعمال کئے جن کے ذریعے اہم 2ڈی اور 3 ڈی سائزمک ڈیٹا حاصل کیا۔یوں ایک غیر دریافت شد ہ سرحدی علاقے کو ثابت شدہ پٹرولیم پلے میں تبدیل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments