5 افسرتبدیل، مظہر جاوید ڈپٹی سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات

 5 افسرتبدیل، مظہر جاوید ڈپٹی سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پانچ افسران کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق گریڈ 20 کے افسر حسن اسد علوی، جو حکومت بلوچستان میں تعینات تھے کو تبدیل کرکے نیشنل پولیس اکیڈمی میں تعینات کردیا گیا۔اسلام آباد کیپٹل پولیس میں تعینات سکواڈرن لیڈر (ریٹائرڈ) عبدالحق عمرانی کی خدمات حکومت بلوچستان کے سپرد کردی گئیں ۔بلوچستان میں تعینات افسر شہزادہ عمر عباس بابر کو وزارت داخلہ و انسداد منشیات ڈویژن کے ماتحت اسلام آباد کیپٹل پولیس میں تعینات کردیا گیا ۔گریڈ 18 کے افسر اویس علی خان کو اسلام آباد کیپٹل پولیس سے تبدیل کرکے بلوچستان تعینات کردیا گیا ہے ۔دریں اثنا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر مظہر جاوید کو پاور ڈویژن میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...