پنجاب بلدیاتی انتخابات:پولنگ ڈے کا جمعرات کو فیصلہ متوقع
الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں سمیت ضروری انتظامات مکمل کر لیے
اسلام آباد (دنیا نیوز)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے پولنگ کی تاریخ طے کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اہم فیصلہ 20 اگست کو اجلاس میں کیا جائے گا۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں سمیت دیگر ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے جبکہ پولنگ کی تاریخ طے ہونے کے بعد انتخابی عمل کا باقاعدہ شیڈول بھی سامنے آنے کا امکان ہے ۔ الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان اجلاس بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments