پاکستان اور چین میں سپورٹس فٹ ویئر تعاون کا معاہدہ طے پاگیا
فارورڈ سپورٹس اور ژونگ زی ہواشین گروپ کے درمیان معاہدے پر دستخط
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک چین صنعتی تعاون سے سپورٹس فٹ ویئر شعبے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔اسی سلسلے میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان چین سپورٹس فٹ ویئر تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں، یہ معاہدہ پاکستان کی معروف کمپنی فارورڈ سپورٹس اور چین کے ژونگ زی ہواشین گروپ کے درمیان طے پایا ہے ۔معاہدے کے تحت پاکستانی مینوفیکچرنگ صلاحیت اور چینی سرمایہ کاری و تجربے کے امتزاج سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا، اس معاہدہ سے ٹیکنالوجی منتقلی، روزگار کے مواقع اور پاکستان کی سپورٹس مصنوعات کی عالمی مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ متوقع ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments