امریکی یونیورسٹیوں میں ایم فل و پی ایچ ڈی کیلئے پروگرام جاری

  امریکی یونیورسٹیوں میں ایم فل و پی ایچ ڈی کیلئے پروگرام جاری

ایچ ای سی نے درخواستوں کی وصولی کیلئے وفاقی وزارتوں کو مراسلہ بھجوا دیا

 اسلام آباد (نیوزرپورٹر)ایچ ای سی نے یو ایس پاکستان نالج کوریڈور کے تحت امریکا کی یونیورسٹیوں میں ایم فل و پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے پروگرام جاری کر دیا ہے ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وفاقی وزارتوں، ڈویژنون اور محکموں کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں منصوبہ کے تحت درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ سکالرشپ پروگرام کے مطابق طلبہ کو دنیا کی کیو ایس رینکنگ میں شامل سو امریکی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کی تعلیم کے لیے بھجوایا جائے گا ۔ اس حوالے سے سپرنگ یا سمر 2027اور 'فال 2027' کے تعلیمی سیشنز کے لیے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع ہو چکا ہے ، تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایچ ای سی کے پورٹل پر جا کر اپنی درخواستیں جمع کروا ئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...