پنکی کے خلاف منشیات،غیر قانونی اسلحے کے مقدمات،حتمی چالان داخل
کراچی (سٹاف رپورٹر)گارڈن تھانے میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے دو مقدمات میں پولیس نے حتمی چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرا دیا۔
چالان کے مطابق منشیات کے مقدمے میں انمول عرف پنکی، سہیل، ذیشان، رائیڈر سمیر اور عاقب گرفتار ہیں جبکہ صابرہ، حمیرا، اینا، حمزہ اور اعزاز مفرور ہیں۔ چالان میں استغاثہ کے 18 گواہوں کے نام شامل کیے گئے ہیں، جن میں سرکاری اہلکاروں کے علاوہ نجی گواہ بھی شامل ہیں۔ چالان کے مطابق شریک ملزمان سہیل اور ذیشان سگے بھائی ہیں اور دونوں ملزمہ انمول عرف پنکی کے مالی معاملات دیکھتے تھے ۔ پولیس نے گرفتار اور مفرور ملزمان سمیت مقدمے میں شامل گواہوں کی تفصیلات بھی پیش کردیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments