ہائیکورٹ :پی ٹی آئی کے 29 کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست نمٹا دی
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 29 کارکنان کی 30 روزہ نظر بندی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صادق محمود خرم نے پی ٹی آئی خوشاب کے کارکنوں کی نظربندی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں خوشاب کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی جانب سے رپورٹس جمع کروا دی گئیں۔ پی ٹی آئی کارکنوں کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ تحریک انصاف نے پانچ اگست کو احتجاج کا اعلان کیا تھا، ایک روز قبل ہی ڈپٹی کمشنر خوشاب کے غیر قانونی احکامات پر 29 کارکنان کو پکڑ کر 30 روز کیلئے نظربند کر دیا گیا ۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نظر بندی کے احکامات واپس لے کر انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔ سرکاری وکیل کی رپورٹ پرعدالت نے درخواست پر کارروائی نمٹا دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments