گریڈ 18کے 10افسران کی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزدگیاں موخر
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی تربیتی 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے گریڈ 18کے 10افسران کی نامزدگیاں موخر کردی ہیں۔
مراسلے کے مطابق مجاز اتھارٹی نے مذکورہ افسران کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کے کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ مراکز میں جاری کورس کیلئے نامزدگیاں موخر کی ہیں۔ یہ کورس 27 جولائی سے 2 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments