عمران کی ہسپتال منتقلی کا فیصلہ نہ مانا تو پنڈورا بکس کھل جائیگا

عمران کی ہسپتال منتقلی کا فیصلہ نہ مانا تو پنڈورا بکس کھل جائیگا

حکومت کے کچھ لوگ سکتے میں،نواز شریف کا علاج سرکاری ہسپتال سے لندن گیا مظہر عباس،منیب فاروق،منصور علی،شہزاد اقبال کا دنیا مہربخاری کیساتھ میں تجزیہ

لاہور (دنیا نیوز)دنیا نیوز کے پروگرام دنیا مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 3 سال اور 13 دن بعد جیل سے ہسپتال منتقلی کا بڑا ریلیف ملا، لیکن ابھی 24 گھنٹے نہیں گزرے تھے کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔  معروف تجزیہ کا ر مظہر عباس نے کہا کہ شاید حکو مت سمجھنے سے قاصر ہے کہ یک دم پی ٹی آئی کے حق میں اس طرح کا فیصلہ کیوں آ گیا، حکومت کا یہ فیصلہ مناسب نہیں دکھائی دیتا۔ سینئر تجزیہ کا ر منیب فاروق نے کہا کہ حکومت کی خفگی تو تقریباً 3 سالوں کی ہے ، لا منسٹر کا یہ کہنا کہ ریویو میں جا رہے ہیں۔

مناسب نہیں، اگر آپ نہیں ماننا چاہتے تو نہ مانیں وہ توہین عدالت میں چلے جائیں گے ، یوں تو ایک نیا پنڈورا بکس کھل جائے گا۔ تجزیہ کا ر منصور علی شاہ نے کہا ایک حکومتی وزیر سے میری گفتگو ہوئی ہے لگتا ہے کہ وہ فیصلے پر حیران تھے ، ان کا کہنا تھا کہ شاید 27 تاریخ کا پریشر کم کرنے کے لیے ایسا کیا گیا ہے ، حکومتی سرکل میں کچھ لوگ تو ویسے ہی اس فیصلے پر سکتے میں ہیں، لگتا ہے یہ چیزیں آہستہ آہستہ آگے چلیں گی۔ سیاسی تجزیہ کا ر شہزاد اقبال نے کہا کہ حکومت اور حکومتی وزیر یہ بتا دیں کہ پاکستان کا کون سا ہسپتال ہے جس کی برانچ لندن میں موجود ہے ، خود نواز شریف کا علاج سرکاری ہسپتال سے ہوتا ہوا لندن چلا گیا، کیا یہ سہولت تمام قیدیوں کو حاصل تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...