ڈی جی ISPR کی سمر انٹرن شپ 2026کے شرکا سے خصوصی نشست

ڈی جی ISPR کی سمر انٹرن شپ 2026کے شرکا سے خصوصی نشست

قومی سلامتی، دہشتگردی، اطلاعاتی جنگ اور سوشل میڈیا کے چیلنجز پر جامع گفتگو

راولپنڈی (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست کی، جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی، اطلاعاتی جنگ اور سوشل میڈیا کے چیلنجز پر جامع گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سمر انٹرن شپ 2026 میں پاکستان بھر کے 21 مختلف سٹیشنز سے 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ خصوصی سیشن کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دیے اور انٹرن شپ کے شرکا کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ و طالبات سے مصافحہ کیا اور خوشگوار انداز میں گفتگو کی۔ اس موقع پر سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے آٹوگراف بھی لیے ۔ طلبہ و طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی ملاقات کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...