نئے صوبے نومبر دسمبر تک بن جانے چاہئیں:طارق بشیر چیمہ
بہاولپور (دنیا نیوز)مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر چودھری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ میرے خیال میں نئے صوبے نومبر یا دسمبر تک بن جانے چاہئیں۔
بہاولپور صوبہ بحالی کا بل پیش ہوا تو منظوری کیلئے سب سیاسی جماعتوں کے پاس خود جاؤں گا۔ بہاولپور صوبہ بحال ہوا تو بڑا سیاسی اتحاد بنائیں گے ، موجودہ نظام حکومت سے عام آدمی تنگ ہے تو ہم خوش کیسے ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا نئے انتظامی یونٹس سے عام آدمی کے مسائل حل ہونگے اور خوشحالی آئیگی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا نئے انتظامی یونٹس میں ڈی سی کمشنر کی بجائے عوامی قیادت کو بااختیار کرنا ہوگا۔ نئے انتظامی یونٹس کے بعد سابق ضلعی نظامت والا بلدیاتی نظام رائج ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا 15 دسمبر سے 15 جنوری تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments