کلینیکل ریسرچ درخواستوں کی رجسٹریشن کیلئے نیا پورٹل تیار

کلینیکل ریسرچ درخواستوں کی  رجسٹریشن کیلئے نیا پورٹل تیار

اسلام آباد (ایس ایم زمان) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات اور علاج کے لیے کلینیکل ریسرچ کی درخواستوں کی منظوری اور رجسٹریشن کیلئے نیا ڈیجیٹل ایپلیکیشن پورٹل تیار کر لیا ہے ۔

ڈریپ کے مطابق انٹیگریٹڈ ای ایپلیکیشن پورٹل فار کلینیکل ریسرچ آن تھیراپیوٹک گڈز ان پاکستان کو نیشنل بائیو ایتھکس کمیٹی کے ڈیجیٹل ایپلیکیشن سسٹم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کا مقصد کلینیکل ریسرچ سے متعلق درخواستوں کے جائزے اور کارروائی کے عمل کو بہتر اور آسان بنانا ہے ۔ نیا ڈیجیٹل نظام کلینیکل  ریسرچ کے لائسنس کے اجرا اور اس کی تجدید سمیت بائیو سٹڈی رولز 2017 کے تحت کلینیکل ریسرچ کی رجسٹریشن سے متعلق درخواستوں کو جمع کرانے اور کارروائی کے لیے استعمال ہوگا۔ ڈریپ نے نئے پورٹل سے متعلق تربیتی نشست کا بھی اہتمام کیا ہے جو کل 25 اگست کو منعقد ہوگی، متعلقہ افراد آن لائن بھی اس میں شرکت کر سکیں گے ۔اتھارٹی نے بائیو سٹڈی رولز 2017 کے تحت تمام متعلقہ لائسنس اور رجسٹریشن رکھنے والوں کو نظام اور اس کے استعمال سے آگاہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...