سیلاب متاثرہ خاندانوں میں چابیاں تقسیم
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی بحالی حکومت، فلاحی اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
پنجاب ریڈ کریسنٹ نے ہر مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کر کے مثالی کردار ادا کیا ہے ۔ اللہ کے فضل و کرم سے آج سیلاب متاثرہ 26 خاندانوں کو نئے گھروں کی چابیاں دی جا رہی ہیں آئندہ مزید متاثرہ خاندانوں کو بھی مستقل رہائش فراہم کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔وہ ضلع چنیوٹ کے نواحی علاقے موضع سدید جانی شاہ کے قریب پاکستان ریڈ کریسنٹ کی جانب سے سیلاب متاثرہ خاندانوں کیلئے تعمیر کیے گئے گھروں کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments