راولپنڈی :وکیل کاموٹرسائیکل سوار پرتشدد، وارڈن تماشادیکھتا رہا

راولپنڈی :وکیل کاموٹرسائیکل سوار پرتشدد، وارڈن تماشادیکھتا رہا

موٹرسائیکل سوار گاڑی کو ٹکر مار کر بھاگا ،وکیل نے روکا جس پر تلخ کلامی ہوئی ٹریفک وارڈن نے صلح کرائی ، واقعہ حکام کے نوٹس میں نہ لانے پر شوکاز نوٹس جاری

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں ٹریفک وارڈن کی موجودگی میں وکیل نے موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ویڈیو میں تلخ کلامی کے بعد ایک شخص کو نوجوان پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، ٹریفک وارڈن شہری کی کوئی مدد نہیں کرتا، موٹرسائیکل سوار پر تشدد کا واقعہ مال روڈ صدر پر پیش آیا۔فوٹیج میں وکیل کو نوجوان موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار کو ٹریفک وارڈن کی جانب حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، ٹریفک وارڈن واقعہ میں مداخلت کی بجائے خاموش تماشائی بنے کھڑا رہا۔

وکیل کے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کی سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں ہو سکی، تاحال پولیس کو واقعہ سے متعلق کسی فریق کی جانب سے کوئی درخواست بھی نہیں دی گئی۔دوسری جانب ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مال روڈ پر وکیل کے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے ، موقع پر موجود ٹریفک وارڈن چھٹی کرکے گھر جارہا تھا، موٹرسائیکل سوار وکیل مہران اعجاز کی گاڑی کو ٹکر مار کر بھاگ رہا تھا۔وکیل نے موٹرسائیکل سوار کا پیچھا کرکے روکا اور تلخ کلامی ہوئی، ٹریفک وارڈن نے دونوں افراد میں صلح صفائی کروادی تھی، واقعہ افسران بالا کے نوٹس میں نہ لانے پر وارڈن کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...