گوادر میں گاڑی پر فائرنگ این ایل سی کے چار ملازم شہید

گوادر میں گاڑی پر فائرنگ  این ایل سی کے چار ملازم شہید

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)ضلع گوادر میں پاک ایران سرحد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل لاجسٹک سیل کے چار ملازمین شہید ہوگئے۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز گوادر کی تحصیل جیونی سے تقریبا 60 کلومیٹر دور پاک ایران سرحد پر بارڈر پوسٹ نمبر 250 کے قریب پیش آیا گوادر پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے ایک پک اپ گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ پولیس افسر کے مطابق حملہ آوروں نے بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا کر تباہ کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین نیشنل لاجسٹک سیل(این ایل سی )کے ملازمین تھے اور ان کے پاس بھاری رقم موجود تھی جسے حملہ آور لوٹ کر لے گئے پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو کی شناخت پنجاب کے ضلع لیہ کے چک نمبر 132 کے رہائشی 24 سالہ غلام مصطفی ولد ریاض حسین اور ضلع شیخوپورہ کے 34 سالہ صنم مسیح ولد سلیم کے نام سے ہوئی جبکہ باقی دو افراد 36 سالہ کنول شہزاد ولد دلشاد احمد ٹیچر کالونی نواں کلی کوئٹہ اور 26 سالہ دانش اقبال ولد فلک ناز سکنہ غنڈی کلی، تخت نصرتی، ضلع کرک خیبرپختونخوا کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ۔جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں پولیس نے گوادر کے جی ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیں پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے جو مبینہ طور پر حملہ آوروں سے رہ گئی موٹرسائیکل کو تحویل میں لے کر واقعے کی مزید تحقیقات

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...