ریڈیو حملہ کیس:رپورٹ میں سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق

ریڈیو حملہ کیس:رپورٹ میں سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق

پختونخواپولیس نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس عدالت پیش کیں :ذرائع عدالت نے پولیس رپورٹ پر فریقین کے دلائل کیلئے سماعت 14ستمبر تک ملتوی کر دی

پشاور (دنیا نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں پولیس نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی رپورٹ جمع کرا دی ۔ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی  سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت پشاور میں ہوئی، دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے پولیس رپورٹ عدالت جمع کرائی جس میں وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی کے ریڈیو پاکستان کیس میں ملوث ہونے کی تصدیق کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس پولیس نے عدالت میں پیش کیں، آئندہ سماعت پر دیگر سرکاری محکموں کی رپورٹس اور فرانزک رپورٹس کی روشنی میں تمام فریقین کے دلائل سنے جائیں گے ۔پولیس رپورٹ جمع کرانے میں تاخیر ہوئی، اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر رپورٹ پیش کی گئی۔عدالت نے پولیس رپورٹ پر فریقین کے دلائل کیلئے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...