محمود بشیرورک سپرد خاک، جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

محمود بشیرورک سپرد خاک، جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت

لیگی رہنما کی وفات سے سیاست میں پیدا ہونیوالا خلا پر نہیں ہو سکتا :عطا تارڑ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر قانون ایم این اے محمود بشیر ورک کو سپرد خاک کر دیا گیا ،وہ علالت کے با عث گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال لاہور دوران علاج میں انتقال کر گئے تھے، نماز جنازہ میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ، پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹو سی ایم ذیشان ملک، سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر ، بیرسٹر عثمان ابراہیم، ایم این اے شاہد عثمان ، ایم ایل اے اسماعیل گجر، ایم این اے اظہر قیوم ناہرا، مبین عارف جٹ، ڈاکٹر نثار چیمہ، مظہر قیوم ناہرا ، کمشنر گوجرانوالہ محمد علی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، سی پی او ڈاکٹر غیاث گل خان، چودھری اقبال گجر سمیت اہم سیاسی و سماجی رہنمائوں ،عزیز واقارب اوراہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،نماز جنازہ ممتاز مذہبی سکالر رضا ثاقب مصطفائی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود بشیر ورک کے جانے کے بعد شہر کی سیاست میں بڑا خلا پیدا ہو گیا جو پر نہیں ہوسکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...