پٹرولیم مہنگائی:گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایہ مزید 5 فیصد بڑھانے کا اعلان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پرگڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ گزشتہ 4 روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 20 روپے اورپٹرول کی قیمت میں 24 روپے اضافہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے ۔ حکومت نے معاہدوں پر عملدرآمد نہ کیا تو پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز دوبارہ ملک گیر ہڑتال کریں گے۔ معاملات کے حل کے لیے 40 دن کا وقت مانگا تھا جو اگلے ہفتے ختم ہو رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments