سہیل چودھری نئے آئی جی اسلام آباد تعینات، نوٹیفکیشن جاری

سہیل چودھری نئے آئی جی اسلام آباد تعینات، نوٹیفکیشن جاری

علی ناصر رضوی این سی سی آئی اے ،سید خرم علی نیشنل پولیس بیورو کے ڈی جی مقرر

اسلام آباد ( نیوزرپورٹر،نمائندہ دنیا ) آئی جی اسلام آباد تبدیل کر دئیے گئے۔ پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 20 کے افسر کیپٹن(ر) محمد سہیل چودھری کو نیا آئی جی اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔ پہلے والے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے ) تعینات کر دیا گیا ۔ ڈی جی این سی سی آئی اے سید خرم علی کو ڈی جی نیشنل پولیس بیورو تعینات کر دیا گیا ۔ نئی تعیناتیوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...