پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریاقرار ، افسران کیلئے رسک الاؤنس منظور
پشاور، خیبر، مردان، چارسدہ، مہمند، نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک سمیت دیگر علاقے شامل
پشاور (دنیا نیوز)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے 6ریجنزکے 26اضلاع کو ہارڈ ایریا قرار دیدیا ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آبادکی جانب سے خط موصول ہوا جس میں صوبے کے 6ریجنزکے 26 اضلاع کو ہارڈ ایریا قرار دیا گیا ،خط کے مطابق دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع میں پشاور، خیبر، مردان، چارسدہ، مہمند، نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، کرم، اورکزئی، بنوں، لکی مروت، شمالی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر، سوات، بونیر، شانگلہ، باجوڑ، دیر اپر و لوئر،چترال اپر و لوئر شامل ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ اضلاع میں وفاقی انتظامی وپولیس افسران کیلئے سکیورٹی رسک الاؤنس منظور کیا گیا جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔خط کے مطابق الاؤنس بنیادی تنخواہ کا 250 فیصد ہوگا جو افسر کے تبادلے پر فوری بند ہوگا، الاؤنس کی ادائیگی وفاقی حکومت کرے گی جس پرانکم ٹیکس بھی لاگو ہوگا جب کہ معطلی، او ایس ڈی، جوائننگ ٹائم اور ٹریننگ کے دوران سکیورٹی رسک الاؤنس نہیں ملے گا، سکیورٹی رسک الاؤنس پنشن اور گریجویٹی کے طور پربھی شمار نہیں ہوگا ،خط میں بتایا گیا ہے کہ ضلع صوابی اور ہزارہ ڈویژن کے افسران کو سکیورٹی رسک الاؤنس نہیں ملے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments