گیس سیکٹر کا گردشی قرض 3600 ارب،ختم کرنیکا منصوبہ تیار

گیس سیکٹر کا گردشی قرض 3600 ارب،ختم کرنیکا منصوبہ تیار

ایل این جی کے اضافی کارگو موخر اور پٹرولیم لیوی سے 270ارب لئے جائینگے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،آئی این پی) گیس سیکٹر کا گردشی قرض 3ہزار 600 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ، جس میں 2 ہزار 100 ارب روپے سود اور ایک ہزار 500 ارب روپے اصل قرض شامل ہے ، حکومت نے یہ قرض تین سال میں ختم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل اقتصادی جائزہ مذاکرات ستمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے ، جس میں وزارت خزانہ کی جانب سے گیس سیکٹر کے گردشی قرض کے تصفیے کے منصوبے سے ادارے کو آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت پہلے سال گردشی قرض میں 528 ارب، دوسرے سال 473 ارب اور تیسرے سال 433 ارب روپے کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت گیس کمپنیوں کے 840 ارب روپے کے ڈیویڈنڈ، پٹرولیم لیوی سے 270 ارب روپے اور قطر سے ایل این جی کے اضافی کارگو مؤخر کرنے سے 310 ارب روپے حاصل کرکے گردشی قرض کم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پاور سیکٹر کے ٹیک اینڈ پے نظام سے 15 ارب اور ایل این جی کی مکمل لاگت وصولی سے 60 ارب روپے حاصل کرنے کا منصوبہ ہے ۔ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کے گردشی قرض پر عائد مارک اپ کا معاملہ بھی طے کیا جائے گا۔ تاہم ایل این جی کی مکمل لاگت صارفین سے وصول کرنے کے نتیجے میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...