نجی حج سکیم کے تحت 11600عازمین کی بکنگ،60ہزار نشستیں خالی

 نجی حج سکیم کے تحت 11600عازمین کی بکنگ،60ہزار نشستیں خالی

حج پورٹل کے ذریعے 25 منتظمین کے اکاؤنٹس میں 10 ارب موصول ہوئے ہیں

  اسلام آباد (دنیا نیوز)حج پورٹل کے ذریعے 11 ہزار 600 پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی تاہم پرائیویٹ حج سکیم کی 60 ہزار نشستیں تاحال دستیاب ہیں۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج پورٹل پر منظم کمپنیوں کی جانب سے اکانومی، سٹینڈرڈ اور پریمیم حج پیکیجز موجود ہیں۔حج پورٹل کے ذریعے 25 منتظمین کے اکاؤنٹس میں واجبات کی مد میں 10 ارب روپے موصول ہوگئے ، حج پورٹل کے ذریعے 4 ارب روپے سے زائد رقم آن لائن جمع کرائی گئی۔وزارت حج نے خبردار کیا ہے کہ حج واجبات کی ادائیگی کیلئے صرف’’ پاک حج ایپ‘‘ یا ’’حج پورٹل‘‘ استعمال کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...