ملک کسی آئیڈیل صورتحال سے نہیں گزر رہا:اختیار ولی
سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاوہ بھی دو تین فیصلوں پر کام ہورہا ہے ، مشیر وزیر اعظم
اسلا م آباد(آئی این پی )وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی آئیڈیل صورتحال سے نہیں گزر رہا ، حکومت نے اس سے پہلے بھی ڈیڑھ سو ارب روپے کی سبسڈی دی تھی ، سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاوہ بھی دو تین فیصلوں پر کام ہورہا ہے ،حکومت چاہتی ہے عوام پر بوجھ کم سے کم پڑے ۔ایک انٹرویو میں اختیار ولی نے کہا کہ پاکستان کسی آئیڈیل صورتحال سے نہیں گزر رہا، آئی ایم ایف کا پروگرام اور ڈالر ریٹ کا اوپر جانا ، عالمی مارکیٹ میں پیٹرول مہنگا ہونا یہ ساری چیزیں آئیڈیل نہیں ہیں،موجودہ حالات کے تناطر میں جیسا کہ 270روپے فی لیٹرتیل کا ریٹ ہے ۔ساری چیزوں کا سوچنا ہوتا ہے ، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤ ن لگانے پر غور ہوا ہے ، پیٹرول ڈیزل کا استعمال کم ہوجائے ، حکومتی اخراجات میں کمی کی جائے ، سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان ہوجائے گا، چار دن دفاترز اور تعلیمی اداروں میں کام کیا جائے اور تین دن چھٹی دی جائے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے لاہور میں جو عمل کیا وہ وزیراعلیٰ کی کرسی سے مطابقت نہیں رکھتا، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ تو نہیں لگ رہے تھے ایسا لگ رہا تھا جیسے ٹریفک وارڈن کھڑا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments