اسلام آباد ہائیکورٹ:کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی تعیناتیاں روک دیں

اسلام آباد ہائیکورٹ:کمیونٹی ویلفیئر اتاشی کی تعیناتیاں روک دیں

تقرریوں کی سفارشات کو نوٹیفائی یا ان پر عملدرآمد نہ کیا جائے ،وزیر اعظم کو نوٹس امیدواروں، انتخاب کا ریکارڈ طلب،فریقین کو پیرا وائز کمنٹس بھی جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد (دنیا نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی 2026 کی تعیناتیوں کا عمل روک دیا اور وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارتِ اوورسیز پاکستانیز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس ایاز شوکت نے درخواست پر سماعت کے بعد دو صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کیا۔ عدالت نے فریقین سے کامیاب امیدواروں، تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں اور انٹرویو کے لیے بلائے گئے امیدواروں سمیت انتخابی عمل سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کو کمیونٹی ویلفیئر اتاشی 2026 کے انتخابی عمل کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت سے قبل پیرا وائز کمنٹس بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے 17 سے 20 اگست تک انٹرویو کمیٹی کے اجلاس کی سفارشات کو آئندہ سماعت تک حتمی شکل دینے سے روک دیا ہے ، حکم کے مطابق کمیونٹی ویلفیئر اتاشی 2026 کی تقرریوں سے متعلق سفارشات کو نوٹیفائی یا ان پر عملدرآمد بھی نہ کیا جائے ۔ آئندہ سماعت 24 ستمبر کو مقرر کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...