جہاز حکومت کا ہے ،مریم نواز گھر نہیں لے جائینگی،عظمیٰ بخاری

جہاز حکومت کا ہے ،مریم نواز گھر نہیں لے جائینگی،عظمیٰ بخاری

وزیر اعلیٰ نے غیر ملکی دورے کے اخراجات ادا کر دئیے ،ریکارڈ ملتے ہی شیئر کردوں گی سہیل آفریدی ڈرامہ کرلیتے ہیں،بتا دیتے تو الحمرا ہال کھلوا دیتے ، ’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو 13 دنوں میں 791 پولیس افسروں،اہلکاروں کیخلاف کرپشن پر ایکشن :وزیر اطلاعات

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جہاز مریم نواز نے اپنے گھر نہیں لے کر جانا، آج مریم نواز وزیر اعلیٰ ہیں ، کل کوئی اور وزیر اعلیٰ ہوگا، یہ جہاز پنجاب حکومت کی ملکیت ہے ،دنیا نیوز کے پروگرام’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ چیف منسٹر نے کہا ہے کہ وہ دورے کے تمام اخراجات خود برداشت کریں گی، میری اطلاع کے مطابق ادائیگی ہوچکی ہے ، جیسے ہی متعلقہ ریکارڈ میرے پاس آئے گا، میں اسے شیئر کر دونگی،رسید بھی فراہم کریں گے ،میں پھر واضح کردوں کہ چیف منسٹر نے سارے اخراجات اپنے جیب سے ادا کردیئے ہیں ،مزید کہا ہے کہ سہیل آفریدی تین دن سے پنجاب میں گھوم رہے ہیں، پیسے خرچ ہورہے ہیں،ان سے بھی رسیدیں مانگی جائیں، انہوں نے کہا کہ جہاز کے پائلٹ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی ہیں، میری اطلاعات کے مطابق پائلٹ غیر ملکی نہیں، انہوں نے بتایا کہ پرانا جہاز کئی بار گرائونڈ ہوا، اس کی مرمت کے ایشو تھے ، پرانے جہاز کو مریم اورنگریب استعمال نہیں کررہیں۔

سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کے پی کے چیف سیکرٹری نے خط لکھا تھا کہ سہیل آفریدی ایک دن کیلئے اشتیاق احمد کے گھر تعزیت کیلئے آنا چاہتے ہیں،ہماری طرف سے جواب دیا گیا کہ موسٹ ویلکم،لیکن سہیل آفریدی جب سے پنجاب میں داخل ہوئے پولیس کو دھمکیاں دیں،جو پولیس سکیورٹی دے رہی تھی اسکو گالیاں دیں ، وہ سڑکوں پر گھومے ،سڑکوں پر بیٹھے پھر بھی ہم نے ان کو سکیورٹی دی، ایک سوال پرکہا کہ سادہ لباس میں تعینات کانسٹیبل مقدس علی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،موقع پر موجود ایس ایچ او نے اسے پولیس اہلکار قرار دیا تھا ، ’’سٹریٹ موومنٹ‘‘ کیلئے گرا ئونڈ پر ان کا کوئی بند ہ موجود نہیں تھا، پی ٹی آئی کے لوگ اگر باہر نہیں نکلے اس میں میرا قصور ہے کیا؟ ،مزیدکہا کہ حماد اظہر نومئی کے مقدمات میں مطلوب تھے ، ابھی گرفتار ہوئے ہیں ،سہیل آفریدی اچھا ڈرامہ کرلیتے ہیں ،ہمیں پہلے بتا دیتے ہم الحمرا ہال کھلوا دیتے ۔دریں اثنا عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کرپشن اور کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف ایکشن جاری ہے ،13 دنوں میں پنجاب پولیس کے 791 افسروں اور اہلکاروں کے خلاف کرپشن پر ایکشن لیا گیا ہے ،78 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست جبکہ 60 کو معطل کیا گیا ، 230 اہلکاروں کو لائن حاضر کرلیا گیا، 79 اہلکاروں کے رینک میں تنزلی اور گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ 274 کے خلاف انکوائری چل رہی ہے ، جبکہ 70 کے خلاف کریمنل مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...