مکہ پر حملہ عالم اسلام پر تصور ہو گا:فضل الرحمن
پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے واضح پالیسی کا اعلان کرے
اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہو گا۔ ایک بیان میں فضل الرحمن نے کہا ہے کہ امت مسلمہ حملے کا بھرپور جواب اور سعودی عرب کا تحفظ یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے واضح پالیسی کا اعلان کرے ۔مضبوط اور مؤثر اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے ، سعودی عرب پر حملے نے امریکا اور مغربی دنیا کے دوغلے رویے کو بے نقاب کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments