کوانٹم ویلی پاکستان کے مستقبل کیلئے نئی سمت کا آغاز ،احسن اقبال

کوانٹم ویلی پاکستان کے مستقبل کیلئے نئی سمت کا آغاز ،احسن اقبال

پاکستان کو 2035 تک ایک اور2047 تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف کوانٹم ویلی نوجوانوں کو عالمی ٹیکنالوجی سے جوڑے گی، افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہکوانٹم ویلی پاکستان کے مستقبل کیلئے نئی سمت کا آغاز ہے ، کوانٹم ویلی پاکستان کا افتتاح ملک کو ٹیکنالوجی، جدت اور علم پر مبنی معیشت کی جانب لے جانے کے نئے سفر کا آغاز ہے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کوانٹم ویلی پاکستان پاکستانی نوجوانوں کو عالمی ٹیکنالوجی اور جدت کے مراکز سے جوڑنے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے مربوط ماحولیاتی نظام میں تمام متعلقہ فریقوں کو اکٹھا کرنے کا پلیٹ فارم بنے گی۔ اس اقدام سے اسٹارٹ اپس کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ہائی ٹیک کاروبار کو فروغ ملے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے 2035 تک پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر اور 2047 تک تین ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ انہوں نے برآمدات میں اضافے کو معاشی خودمختاری کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو ملازمت کے متلاشی افراد کے بجائے علم، جدت اور ترقی کے معمار بنانا چاہتی ہے ، ملک کی ترقی کیلئے ۔تقریب میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون اور پاکستان کے جدت کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے دو معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔ پہلے معاہدے پر کیمبرج انوویشن سینٹر اور کوانٹم ویلی پاکستان جبکہ دوسرے پر پلگ اینڈ پلے اور کوانٹم ویلی پاکستان نے دستخط کیے ۔ تقریب میں کیمبرج انوویشن سینٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم رو، سی آئی سی کے پارٹنر ڈوگن شیرووڈ اور پلگ اینڈ پلے کے منیجنگ پارٹنر سینا امیدی نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...